کیکو شاردا کا "دی کپل شرما شو” چھوڑنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے مشہور کامیڈی شو "دی کپل شرما شو” کو ایک اور جھٹکا لگا ہے، جب اس کے سینئر اور مقبول ترین فنکار کیکو شاردا نے شو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیکو شاردا جلد ہی ایمازون پر ایک نئے کامیڈی شو میں جلوہ گر ہونے والے ہیں، جس کی تیاریوں میں وہ مصروف ہیں۔ اسی وجہ سے انہوں نے کپل شرما شو سے علحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

اگرچہ کیکو شاردا یا شو کی ٹیم کی جانب سے باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی، تاہم اس خبر نے مداحوں کو افسردہ کر دیا ہے۔ شائقین کا کہنا ہے کہ کیکو کا کردار ہمیشہ شو کا اہم جزو رہا ہے اور ان کی اداکاری، مزاح اور انداز نے ناظرین کو بہت محظوظ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مشہور فنکار جیسے کرشنا ابھیشیک، سنیل گروور اور سمونا چکرورتی شو چھوڑ چکے ہیں، لیکن مداحوں کے اصرار پر کرشنا اور سنیل گروور نے بعد میں شو کو دوبارہ جوائن کر لیا تھا۔

کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کے درمیان لڑائی، اصل معاملہ کیا ہے؟

کیکو شاردا کے جانے سے شو کی ٹیم میں ایک اور خلا پیدا ہوگا، لیکن ان کے چاہنے والے اب انہیں نئے پلیٹ فارم پر نئے انداز میں دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter