کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیارا اور سدھارتھ کے ہاں بیٹی کی پیدائش، ریلائنس اسپتال میں خوشی کا سماں، ماں اور بچی دونوں خیریت سے

ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، منگل کی شام ممبئی کے ریلائنس اسپتال میں کیارا کی نارمل ڈیلیوری ہوئی، اور ماں بیٹی دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔

latest urdu news

اس خبر نے شوبز انڈسٹری میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، جب کہ مداحوں کی جانب سے جوڑے کو مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم، سدھارتھ اور کیارا کی جانب سے اب تک باضابطہ طور پر کوئی بیان یا سوشل میڈیا پوسٹ سامنے نہیں آئی۔

یاد رہے کہ یہ جوڑا 7 فروری 2023 کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔ رواں برس فروری میں، دونوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ ننھے بچوں کے موزے تھامے نظر آئے، اور کیپشن میں لکھا: "ہماری زندگی کا سب سے قیمتی تحفہ جلد آنے والا ہے۔”

کیارا اور سدھارتھ کی جوڑی اسکرین پر بھی کامیاب رہی ہے اور حقیقی زندگی میں بھی مداحوں کی پسندیدہ جوڑیوں میں شمار ہوتی ہے۔ اب بیٹی کی آمد نے ان کی زندگی میں نئی خوشیوں کا اضافہ کر دیا ہے، اور شائقین بے صبری سے ننھی مہمان کی پہلی جھلک دیکھنے کے منتظر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter