کپل شرما شو کے سیٹ پر فنکاروں کے درمیان لڑائی، اصل معاملہ کیا ہے؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف مزاحیہ فنکار اور ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے اہم کردار ادا کرنے والے کرشنا ابھیشیک اور کِکو شاردہ کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے ان کے تعلقات میں موجود کشیدگی کی خبریں مزید تقویت دے دی ہے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے دونوں فنکاروں کے بیچ جھگڑے کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، اور اب منظر عام پر آنے والی یہ ویڈیو ان قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں کِکو شاردہ کرشنا سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’’بات یہ ہے کہ مجھے بلایا ہے تو میں اپنا کام پہلے ختم کرلوں۔‘‘

latest urdu news

جواب میں کرشنا ابھیشیک تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں، ’’میں آپ سے محبت اور عزت کرتا ہوں، میں اپنی آواز بلند نہیں کرنا چاہتا۔‘‘ تاہم کِکو شاردہ اس بات پر ردعمل دیتے ہیں، ’’آواز اٹھانے کی بات نہیں ہے، آپ اس کو غلط طریقے سے لے جا رہے ہیں۔‘‘

ویڈیو میں شو کے میزبان کپل شرما موجود نہیں ہیں، لیکن دونوں فنکاروں کے ارد گرد دیگر عملہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ تاحال نہ تو کرشنا اور کِکو نے اور نہ ہی شو کی انتظامیہ نے اس معاملے پر کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے۔

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ نیٹ فلکس پر نشر ہو رہا ہے اور ناظرین میں خاصی مقبولیت رکھتا ہے۔ اس ناخوشگوار واقعے کے باوجود، مداح امید کر رہے ہیں کہ دونوں فنکار جلد ہی تمام غلط فہمیاں دور کر کے اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter