جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم کا 30 لاکھ روپے میں شادی کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی آئندہ شادی میں سادگی اختیار کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم ان کے بتائے گئے بجٹ نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

latest urdu news

علشبہ انجم نے حالیہ گفتگو میں بتایا کہ وہ اپنی شادی تقریباً 20 سے 30 لاکھ روپے کے بجٹ میں کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ ان کے مطابق شادی کی تقریبات کو صرف نکاح اور ولیمے تک محدود رکھا جائے گا اور غیر ضروری دکھاوے سے گریز کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا سیلیبریٹیز کی پرتعیش شادیوں کا رجحان عام ہو چکا ہے، مگر وہ سادگی کو ترجیح دینا چاہتی ہیں۔ اسی دوران علشبہ نے اپنے لباس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں کی تفصیل بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی جینز جاپان سے خریدی گئی ہے جس کی قیمت 20 ہزار روپے ہے، شرٹ 10 ہزار روپے جبکہ جوتوں کی قیمت تقریباً 25 ہزار روپے ہے۔

علشبہ انجم کی یہ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جہاں کچھ صارفین نے ان کے سادہ شادی کے فیصلے کو سراہا، وہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے اس بات پر تنقید کی کہ “کیا 20 سے 30 لاکھ روپے میں شادی واقعی سادگی کہلا سکتی ہے؟”

جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر ویڈیو وائرل، مداحوں کی ملی جلی رائے

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عام شہری کے لیے یہ رقم بھی ایک بڑی شادی کے مترادف ہے، جبکہ کچھ نے مؤقف اختیار کیا کہ سادگی ہر شخص کے مالی معیار کے مطابق مختلف ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ علشبہ انجم سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت رکھتی ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے 30 لاکھ سے زائد جبکہ ٹک ٹاک پر 1 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ فالوورز موجود ہیں، جس کے باعث ان کے ہر بیان اور فیصلے پر عوامی ردعمل فطری طور پر شدید دیکھنے میں آتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter