جمعہ, 23 مئی , 2025

فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 برس بیت گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: پاکستانی فلم انڈسٹری کے عظیم فنکار اور مزاحیہ اداکاری کے بے تاج بادشاہ رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال بیت گئے، مگر ان کی اداکاری، مکالمے اور چہرے کے تاثرات آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

latest urdu news

محمد سعید خان المعروف رنگیلا یکم جنوری 1937 کو کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا جنم ایسے وقت میں ہوا جب فلمی اسکرین پر سنجیدگی کا غلبہ تھا۔ مگر رنگیلا نے اپنے فن سے ان سنجیدہ لمحات کو رنگوں، قہقہوں اور لطافت سے اجال دیا۔

ایک پینٹر کی حیثیت سے فلمی پوسٹر بنانے سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے رنگیلا، قسمت کے دھارے میں بہتے بہتے اسکرین کے شہزادے بن گئے۔ انہوں نے چار دہائیوں پر محیط کیریئر میں 300 سے زائد فلموں میں یادگار کردار نبھائے۔

اپنے وقت کے ممتاز فنکاروں کے ساتھ رنگیلا نے کام کیا، تاہم منور ظریف کے ساتھ ان کی مزاحیہ جوڑی کو بے پناہ شہرت ملی۔

رنگیلا نے صرف اداکاری تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ وہ ہدایتکار، مصنف اور پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنے فن کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں:

  •  دیا اور طوفان
  •  کبڑا عاشق
  •  مولا جٹ
  •  عورت راج
  •  بازار حسن
  • میڈم باوری

شامل ہیں، جو آج بھی کلاسیک کہی جاتی ہیں۔

حکومتِ پاکستان نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی ایوارڈ سمیت کئی اعلیٰ اعزازات سے نوازا۔

رنگیلا 2005 میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آج ان کی بیسویں برسی پر پرستار اور فنکار برادری ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter