ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن معطل ہونے سے بھارتی اداکارہ سونل چوہان دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئیں۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے مبینہ میزائل حملوں کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر ؎پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی گئی ہیں، جس کے باعث متعدد مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
سونل چوہان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم مودی سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ دبئی میں جاری بحران کے باعث محصور ہیں، تمام پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور بھارت واپسی کا کوئی واضح راستہ موجود نہیں۔ انہوں نے حکومت سے محفوظ سفر کے لیے رہنمائی اور تعاون کی درخواست کی۔
واضح رہے کہ خطے میں حالیہ فوجی کشیدگی کے بعد خلیجی ممالک میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جس سے ہزاروں مسافر متاثر ہو رہے ہیں۔
