بھارتی اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کے سینئر اداکار ستیش شاہ انتقال کر گئے، وہ 74 برس کے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ستیش شاہ طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ حال ہی میں ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

latest urdu news

اداکار کے مینیجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ستیش شاہ کی لاش اسپتال میں موجود ہے اور ان کی آخری رسومات اتوار کے روز ادا کی جائیں گی۔

ستیش شاہ نے متعدد بالی ووڈ فلموں اور ٹی وی شوز میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں خاص طور پر فلم “میں ہوں ناں” میں تھوک پھینک کر بات کرنے والے پروفیسر مسی مسی کے کردار سے شہرت ملی۔

ابھیشیک بچن نے 25 سالہ کیریئر میں پہلی بار بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ جیت لیا

ان کے انتقال پر بالی ووڈ کی کئی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہنسی، توانائی اور اداکاری کا لازوال فنکار قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter