معروف اداکار عمران عباس نے ببرک شاہ کی تنقید کا مؤدبانہ جواب دے دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حال ہی میں اداکار ببرک شاہ کی جانب سے دی گئی تنقید کا مؤدبانہ جواب دے دیا۔

ببرک شاہ نے ایک انٹرویو میں عمران عباس کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا تھا کہ وہ فلمی ہیرو کے قابل نہیں اور کسی مرد کی طرح بھی نظر نہیں آتے، جس پر سوشل میڈیا پر بحث بھی چھڑ گئی۔

latest urdu news

عمران عباس نے نہایت پُرسکون انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی نفرت یا غیر ضروری تنقید سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اللہ نے انہیں ان کی سوچ سے بڑھ کر کامیابیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نفرت بھی ایک پیکج کا حصہ ہے اور جو لوگ دوسروں سے نفرت کرتے ہیں، وہ خود کامیابیوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تبصرے کرنے والوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایسے افراد کی اپنی زندگی میں کوئی خاص کامیابی نہیں ہوتی، یہی محرومیاں انہیں دوسروں پر تنقید کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ عمران عباس نے کہا کہ پیشہ ورانہ طور پر بھی جو لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، وہ خود پیچھے رہ جاتے ہیں۔

عمران عباس نے آخر میں دعا کے ساتھ کہا کہ اللہ انہیں ہدایت دے، اور ہم صرف دعا ہی کر سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter