بیوی کو منانے کے لیے پاؤں تک دباتا ہوں ، ہمایوں سعید کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار ہمایوں سعید نے اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے ایک دلچسپ انٹرویو میں کئی ذاتی باتوں کا انکشاف کیا ہے، جنہوں نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اداکار نے بتایا کہ شادی کے ابتدائی دنوں میں ان کی اور ان کی اہلیہ ثمینہ احمد کے درمیان محبت کی شدت زیادہ نہیں تھی، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کا رشتہ گہرا اور مضبوط ہوتا چلا گیا۔

latest urdu news

ہمایوں سعید نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی سے جذباتی وابستگی کا برملا اظہار کرتے ہیں، "میں اکثر فون پر ’آئی لو یو‘ اور ’آئی مس یو‘ کہتا ہوں، لیکن آج تک میری بیوی نے مجھے ’آئی لو یو‘ نہیں کہا،” تاہم اداکار نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کی بیوی عملی طور پر ان کا بھرپور خیال رکھتی ہیں اور یہی اصل محبت کی عکاسی ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ جب ان کی اہلیہ ناراض ہوتی ہیں، چاہے غلطی ان کی ہو یا نہ ہو، وہ انہیں منانے کے لیے ان کے پاؤں تک دبا دیتے ہیں، "میں معافی مانگتا ہوں اور جب تک وہ مان نہ جائیں، ان کے پاؤں دباتا رہتا ہوں”، ہمایوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ محبت صرف زبانی دعوؤں سے نہیں بلکہ رویے اور عمل سے ظاہر ہوتی ہے، انہوں نے اپنی شادی کو ایک مثالی رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ اپنی زندگی کا تصور بھی اپنی اہلیہ کے بغیر نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید اور ثمینہ احمد کی شادی کو بیس برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور ان کا تعلق پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے چند دیرپا اور باوقار ازدواجی رشتوں میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter