کرن اشفاق نے دوسرے بچے کے بعد 15 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانئے کامیابی کا راز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ماڈل اور اداکار عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے حال ہی میں دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد اپنا 15 کلو وزن کم کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بتایا کہ وہ ورزش، سخت محنت اور مستقل مزاجی سے اپنی پرانی فٹنس کی طرف واپس آ گئی ہیں۔ انہوں نے اپنی فٹنس کے سفر کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل آسان نہیں تھا، لیکن مسلسل محنت کے نتیجے میں ممکن ہوا۔

latest urdu news

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا: "ورزش، محنت اور مستقل مزاجی ہی میری کامیابی کا راز ہیں۔”

مداحوں نے کرن اشفاق کی حوصلہ افزا جدوجہد کو خوب سراہا۔ ایک صارف نے لکھا: "حمل کا وزن کم کرنا آسان نہیں ہوتا، آپ کی کہانی بہت متاثر کن ہے۔”
ایک اور مداح نے تبصرہ کیا: "میں بھی اسی مرحلے سے گزر رہی ہوں، آپ نے مجھے حوصلہ دیا ہے۔”

یاد رہے، کرن اشفاق کی عمران اشرف سے شادی ہوئی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا روحام ہے۔ طلاق کے بعد دونوں مل کر بیٹے کی پرورش کر رہے ہیں۔ بعد ازاں کرن نے وکیل حمزہ چوہدری سے شادی کی، جن سے ان کی ایک بیٹی ہے۔

کرن کی فٹنس کہانی ان تمام خواتین کے لیے ایک مثال ہے جو ماں بننے کے بعد دوبارہ فٹنس حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter