ہالی وڈ میں ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر؟ حیران کن انکشافات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹام کروز، رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اور جونی ڈیپ جیسے سپر اسٹارز کو فلموں میں چند منٹ کی اداکاری پر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں ڈالر دیے جاتے ہیں، ایک اداکار کا ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر نکلا۔

دنیا بھر میں فلمی ستاروں کے معاوضے ہمیشہ سے ہی عوامی دلچسپی کا باعث رہے ہیں، خاص طور پر جب بات بالی وڈ یا ہالی وڈ کی ہو تو معاوضے کی رقم بعض اوقات عقل دنگ کر دیتی ہے۔ اگرچہ بھارتی فلمی دنیا میں اداکاروں کو کروڑوں روپے معاوضے کے طور پر دیے جاتے ہیں، لیکن ہالی وڈ میں یہ رقم کہیں زیادہ ہے۔ بعض اداکار تو صرف چند منٹ اسکرین پر آنے کے بدلے میں لاکھوں یا کروڑوں ڈالر کما لیتے ہیں۔

latest urdu news

مثال کے طور پر، مشہور ہالی وڈ سپر اسٹار ٹام کروز کو ان کی فلم "مشن امپاسبل: دی فائنل ریکننگ” کے لیے 100 سے 120 ملین ڈالر معاوضہ دیا گیا۔ اس فلم میں ان کے مجموعی اسکرین ٹائم کے حساب سے اگر معاوضہ نکالا جائے تو ایک منٹ کا معاوضہ تقریباً 10 لاکھ ڈالر بنتا ہے۔

اسی طرح معروف اداکار رابرٹ ڈاؤنی جونیئر اپنی دو نئی فلموں میں 60 منٹ سے کم اسکرین ٹائم کے عوض 80 ملین ڈالر وصول کریں گے، جبکہ ڈیوائن جانسن کو ایک گھنٹے کے اسکرین ٹائم کے لیے 80 سے 100 ملین ڈالر کا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

تاہم سب سے چونکا دینے والا نام جونی ڈیپ کا ہے جن کا ایک منٹ کا معاوضہ کسی حد تک ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے۔ جونی ڈیپ کو فلم "ایلس ان ونڈر لینڈ” میں صرف 7 منٹ کے کیمیو کردار پر کل 70 ملین ڈالر ادا کیے گئے، یعنی ان کے ایک منٹ کا معاوضہ ایک کروڑ ڈالر سے زائد بنتا ہے۔ اس فلم میں جونی ڈیپ نے “میڈ ہیٹر” کا کردار ادا کیا تھا جو مختصر مگر اہم تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم نے باکس آفس پر 1 بلین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا اور سال کی سب سے کامیاب فلموں میں شمار ہوئی۔

یاد رہے کہ جونی ڈیپ اور ٹم برٹن کے درمیان دیرینہ پیشہ ورانہ دوستی ہے، جو اس فلم میں ان کی موجودگی کی ایک وجہ بھی تھی۔ ہالی وڈ میں اداکاروں کو دیے جانے والے یہ دیوہیکل معاوضے جہاں ایک طرف فلمی صنعت کی مالی طاقت کو ظاہر کرتے ہیں، وہیں دوسری طرف عوام کے لیے حیرت اور دلچسپی کا باعث بھی بنتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter