حرامانی کی بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے بیانات پر تنقید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بھارتی اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت کے حالیہ بیانات پر تنقیدی ردعمل دیا ہے۔

حرا مانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کنگنا کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہریتھک روشن نے تمہیں صحیح پہچان لیا تھا، تمھارے پاس نہ کوئی کام ہے اور نہ سمت، بھارت میں بھی تمھاری کوئی خاص حیثیت نہیں اور پاکستان سے صرف مخالفت ملتی ہے۔

latest urdu news

اداکارہ نے مزید کہا کہ کنگنا، اب رونا بند کرو، کیونکہ ہماری فوج نے واضح اور بھرپور جواب دے دیا ہے۔

حرا مانی پاکستان کی معروف اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ ہیں جنہوں نے شوبز کی دنیا میں ویڈیو جاکی کے طور پر قدم رکھا اور بعد ازاں کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

وہ 2008 میں اداکار سلمان ثاقب (مانی) سے شادی کے بعد منظرِ عام پر آئیں اور "دو بول”، "یقین کا سفر” اور "میرے پاس تم ہو” جیسے کامیاب ڈراموں سے شہرت حاصل کی، حرا اپنی جاندار پرفارمنس، منفرد اندازِ گفتگو اور بے باک بیانات کے لیے بھی مشہور ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter