نامور پاکستانی اداکارہ حبا بخاری نے پی ٹی وی کے وائرل پرانے کلپ میں اپنی تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چل رہی بحث ختم کر دی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ کلپ تقریباً 2011 کا ہے، اور اس وقت وہ ساتویں یا آٹھویں جماعت میں پڑھتی تھیں۔ کلپ میں دکھائی دینے والی کم عمر لڑکی حقیقت میں وہ خود ہی تھیں، اور ان کے اہلِ خانہ کے کسی فرد کی پی ٹی وی کے ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ سے جان پہچان کی وجہ سے وہ اس پروگرام میں شامل ہوئیں۔
حبا بخاری نے یہ بھی بتایا کہ بچپن میں وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ میوزیکل شوز اور مشاعروں میں اکثر جاتی تھیں، اور انہیں اپنی عمر بتانے میں کوئی جھجک نہیں ہے۔
حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاں بیٹی کی پیدائش
اداکارہ حبا بخاری اور دانش تیمور کی جوڑی کو مداح بہت پسند کرتے ہیں، اور دونوں جلد ہی آنے والے ڈرامے ہمراہی میں ایک بار پھر ساتھ نظر آئیں گے۔
