پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے اپنے مستقبل کے لائف پارٹنر اور رومانس کے حوالے سے اپنی دلچسپ آراء کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں حریم فاروق نے اپنی فلمی اور رومانوی پسندیدگیوں کے بارے میں بات کی۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ وہ خود کو کافی فلمی نوعیت کی شخصیت سمجھتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ کوئی "شہزادہ” آئے اور انہیں بگی میں بٹھا کر لے جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کافی رومانوی ہیں اور ایسی محبت کو پسند کرتی ہیں جہاں انسان اپنے پیار کے لیے دوسروں سے لڑنے اور خود کو بدلنے کے لیے تیار ہو۔ ان کے مطابق، یہ سچ مچ کی محبت کی علامت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پسندیدہ فلموں کا بھی ذکر کیا، جن میں بالی وڈ کی مشہور فلمیں ‘دل والے دلہنیا لے جائیں گے’، ‘دل تو پاگل ہے’ اور ہالی وڈ کی فلم ‘ٹائٹینک’ شامل ہیں۔ حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے ‘ٹائٹینک’ کئی بار دیکھی ہے اور ایسے کرداروں سے متاثر ہیں جو اپنے پیار کے لیے سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہوں۔
مجھے لیڈی ڈیانا بننے کا بے حد شوق تھا، اداکارہ حریم فاروق
دل ٹوٹنے کے تجربے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ ہاں، دل ٹوٹنے پر واقعی ایسا لگتا ہے کہ دنیا ختم ہو گئی ہے۔ حریم فاروق نے بتایا کہ انہیں بھی ایسا محسوس ہوا، لیکن ایک مہینے کے بعد انہوں نے اپنی سوچ بدل لی اور خود کو یاد دلایا کہ زندگی ابھی پوری ہے اور آگے بہت کچھ باقی ہے۔
اداکارہ نے اس موقع پر یہ بھی واضح کیا کہ شادی اور رشتہ قائم کرنے کے لیے صرف گھر کے کام اہم نہیں بلکہ صبر، پیار اور سمجھداری زیادہ ضروری ہیں۔ حریم فاروق کی یہ بات شوبز کی دنیا میں تعلقات اور رومانس کے حوالے سے ایک نئے اور پرجوش انداز کو اجاگر کرتی ہے۔
