غزالہ جاوید کا متنازع بیان: "آج کی لڑکیاں آزادی اور عیاشی کی وجہ سے شادی نہیں کرنا چاہتیں”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید کے حالیہ بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کی دور کی لڑکیاں شادی سے گریزاں ہیں کیونکہ وہ "آزادی اور عیاشی کی زندگی” گزارنا چاہتی ہیں۔

latest urdu news

اداکارہ کے مطابق نئی نسل کی خواتین چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی میں کوئی روک ٹوک یا جواب طلبی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ’’پہلے کے زمانے میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں زیادہ کامیاب ہوتی تھیں، کیونکہ ان میں برداشت، صبر اور خاندانی نظام کا احترام زیادہ ہوتا تھا۔‘‘

غزالہ جاوید نے دورانِ گفتگو اپنے بھانجے کی مثال بھی دی، جنہوں نے شادی کے لیے کسی ڈاکٹر یا انجینئر کے بجائے ایک عام گریجویٹ لڑکی کو ترجیح دینے کی خواہش ظاہر کی۔

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔ متعدد صارفین نے انہیں "قدامت پسند سوچ” پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک خاتون صارف نے لکھا، "دنیا کہاں جا رہی ہے اور ان آنٹی کی باتیں دیکھو۔”

معروف ٹک ٹاکر اور ماڈل رومیسا سعید ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئیں

ایک اور صارف بسمہ نے طنز کرتے ہوئے کہا، "اسی لیے مردوں کو شادی سے کوئی مسئلہ نہیں، کیونکہ شادی کے بعد بھی ان سے کوئی سوال نہیں کرتا۔”

کئی صارفین نے اداکارہ کے اس خیال سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ "کم عمر شادیاں کامیاب نہیں ہوتیں بلکہ ایسی لڑکیاں عمر بھر دباؤ میں رہتی ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تعلیم تھی، نہ فیصلہ سازی کی آزادی۔”

اداکارہ غزالہ جاوید کے اس بیان نے سماجی حلقوں میں شادی، خواتین کی خودمختاری اور روایتی خاندانی اقدار پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter