کم عمر لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز پر تنقید؛ فضا علی نے شو میں وینا ملک کو آئینہ دکھا دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر ایک شو کا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں میزبان و اداکارہ فضا علی، مہمان وینا ملک کو کم عمر لڑکوں کے ساتھ بنائی گئی متنازع ویڈیوز پر کھل کر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔

پروگرام کے دوران فضا علی نے نہایت سنجیدہ لہجے میں وینا سے کہا: "میں تم سے ناراض ہوں، وینا۔ تم ایک بڑی شخصیت ہو، ایک برانڈ ہو، تمہیں ایسے غیر معروف لڑکوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز میں ڈانس کرتے نہیں دیکھ سکتی۔ یہ تمہاری شخصیت سے کم ہے۔”

latest urdu news

انہوں نے مزید کہا کہ: "تم وینا ہو، تمہیں اپنے مقام کے مطابق فیصلے لینے چاہییں۔ ان نوجوان لڑکوں کے ساتھ ویڈیوز محبت نہیں، وقتی توجہ ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ لوگ تمہیں کسی لڑکے کے ساتھ شیشہ پیتے یا بے مقصد ریلز بناتے دیکھیں۔ تمہیں اپنے وقار کے مطابق چمکنا ہے۔”

وینا ملک نے اس پر جواب دیا کہ وہ صرف ان ہی لوگوں کے ساتھ ویڈیوز بناتی ہیں جن سے انہیں محبت ہوتی ہے، تاہم فضا کے بار بار سوالات کے باوجود انہوں نے اس "نوجوان” کے ساتھ تعلقات کی واضح تصدیق نہیں کی۔

یاد رہے کہ وینا ملک ماضی میں بھی اپنی بولڈ ویڈیوز، سوشل میڈیا پوسٹس اور متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ حال ہی میں ان کا اپنے منیجر کے ساتھ مبینہ تعلق اور متھیرا کے ساتھ ذو معنی گفتگو والا کلپ بھی وائرل ہوا تھا، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

شو کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی فضا علی کی سچائی پر مبنی گفتگو کو سراہا جا رہا ہے، جبکہ وینا ملک ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter