فضا علی سے تنازع: ڈاکٹر نبیہا کے شوہر حارث کھوکھر کا سخت ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی مارننگ شو میزباناور ڈیجیٹل انفلوئنسر کے درمیان پیدا ہونے والا تنازع ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ اس بار ڈاکٹر نبیہا کے شوہر کے بیان نے معاملے کو مزید گرم کر دیا ہے۔

latest urdu news

رمضان کے آغاز میں یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب فضا علی نے اپنی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران ڈاکٹر نبیہا علی خان کی ازدواجی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کی علیحدگی کا ذکر کیا۔ اس گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء کا اظہار کیا۔

بعد ازاں ڈاکٹر نبیہا علی خان نے واضح کیا کہ ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان معاملات حل ہو چکے ہیں اور دونوں دوبارہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم اس معاملے پر سوشل میڈیا پر بحث کا سلسلہ جاری رہا اور بعض صارفین نے الزام لگایا کہ رمضان ٹرانسمیشن میں اس موضوع کو ریٹنگز بڑھانے کے لیے اٹھایا گیا۔

حال ہی میں ایک ٹک ٹاک انٹرویو میں حارث کھوکھر نے فضا علی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مہینے میں انہوں نے گویا ’’شیطان کی جگہ‘‘ سنبھال لی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کے نجی معاملات کو عوامی یا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لانے سے مسائل مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر کے اختلافات، پرانا کلپ وائرل

حارث کھوکھر کے مطابق اکثر ازدواجی تنازعات صرف دو افراد کے درمیان انا کے مسئلے ہوتے ہیں جنہیں باہمی گفتگو سے حل کیا جا سکتا ہے، لیکن جب خاندان یا سوشل میڈیا اس میں شامل ہو جائیں تو مسئلہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر یہی ہے کہ میاں بیوی اپنے معاملات خود حل کریں اور کسی تیسرے فریق کو اس میں شامل نہ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter