معروف اداکار فیروز خان نے اپنے ناقدین کو اہم پیغام دیدیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار فیروز خان، جو کئی مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکے ہیں، حالیہ برسوں میں ذاتی زندگی کے معاملات کے باعث شدید تنقید کی زد میں رہے، خاص طور پر سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سے علیحدگی کے بعد ان پر کئی شوبز شخصیات، بالخصوص اداکاراؤں نے کڑی تنقید کی اور ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا۔

latest urdu news

ایک حالیہ انٹرویو میں فیروز خان نے ان تنقیدوں پر پہلی بار کھل کر ردعمل دیا۔ معروف اداکار و ہدایتکار یاسر نواز سے گفتگو کرتے ہوئے فیروز خان نے کہا، "جب انسان غلط نہیں ہوتا تو اسے کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ان تمام حالات میں میں نے یہ سیکھا کہ رزق اللہ دیتا ہے۔ جو لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، میں ان کے لیے صرف یہی دعا کرتا ہوں کہ اللہ انہیں ہدایت دے۔”

اداکار نے یہ بھی کہا کہ جب کچھ ساتھی اداکاراؤں نے ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا تو یہ لمحہ ان کے لیے ایک "فلٹر” ثابت ہوا۔ انہوں نے کہا، "اس فلٹر سے مجھے یہ سمجھ آیا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کے ساتھ میرا رابطہ رکھنا ضروری نہیں۔ جتنا میں انہیں جانتا تھا، اس کے باوجود ان کا رویہ میرے لیے چونکا دینے والا تھا۔”

جب یاسر نواز نے پوچھا کہ اگر وہی اداکارائیں دوبارہ ساتھ کام کرنا چاہیں تو کیا وہ راضی ہوں گے؟ اس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ وہ اب اپنے ارد گرد ایسے لوگوں کو رکھنا چاہتے ہیں جو منفی سوچ سے پاک ہوں، اور وہ ان لوگوں کو نظر انداز کرنا بہتر سمجھتے ہیں جو برائی اور منفی رویے کے حامل ہوں۔

یاد رہے کہ فیروز خان حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے جب ان کی دوسری شادی کی افواہیں، پھر علیحدگی کی قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں۔ اس کے علاوہ وہ یہ انکشاف بھی کر چکے ہیں کہ ان پر کالا جادو کیا گیا اور انہوں نے کئی بار اپنے ارد گرد "عجیب چیزیں” محسوس کیں۔

اداکار کے اس تازہ انٹرویو سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو جواب دینے کے بجائے روحانی سکون اور اللہ پر توکل کو ترجیح دے رہے ہیں، اور وہ اپنی زندگی میں مثبت سوچ اور نرمی کو اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter