سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے موجودہ دور کی دلہنوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شادی کے دن کی چمک دمک اور سوشل میڈیا ٹرینڈز کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنی شادی کے بعد کی حقیقی زندگی پر زیادہ توجہ دیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آج کی لڑکیاں خود کو ڈراموں کی ہیروئن سمجھ کر شادی کے دن ایک خاص اینٹری چاہتی ہیں، جبکہ اصل اہمیت اس دن کے بعد آنے والے سفر کی ہوتی ہے۔
فضیلہ قاضی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے نزدیک شادیوں میں غیر ضروری تیاریوں کا کوئی فائدہ نہیں۔
اگر کوئی بڑی تیاری کرنا بھی چاہے تو بہتر ہے کہ اسے پہلے سے پلان کرلیا جائے تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا نے شادیوں کو اتنا "ہائیپ” کردیا ہے کہ اکثر لڑکیاں اپنی شادی کو فلم یا ڈرامے کا سین سمجھنے لگتی ہیں، اور پھر انہیں ہر چیزڈریسنگ، میک اپ، اینٹری ہیروئن جیسی چاہیے ہوتی ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈرامے محض فینٹسی ہوتے ہیں اور زندگی میں اس درجہ کی پرفیکشن ممکن نہیں۔
ماضی کو بدلنا نہیں چاہتی، بس خود کو گلے لگانا چاہوں گی: ماہرہ خان
اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ شادی کا دن دلہن کے لیے اہم ہوتا ہے، لیکن اس دن کی کوئی ایک خواہش پوری نہ ہو سکے تو اسے مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، کیونکہ آگے آنے والی زندگی بہت سے خواب پورے کر سکتی ہے۔
ان کے مطابق شادی کا مقصد صرف ایک دن کو خوبصورت بنانا نہیں بلکہ اس کے بعد کی زندگی کو بہتر طریقے سے گزارنا ہے۔
