10
کراچی: معروف اداکار فیصل قریشی نے اپنے ڈراموں اور کرداروں پر تنقید کرنے والوں کو ’لُڑکے ہوئے لوٹے‘ قرار دے دیا۔
فیصل قریشی کے حالیہ ڈرامے راجا رانی پر ساتھی فنکاروں کے ایک پروگرام میں تنقید کی جا رہی تھی، جبکہ اس سے قبل بھی اداکار کو کئی مرتبہ سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
ایک انٹرویو میں ردعمل دیتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ ان کا کردار ایک ایسے شخص کا ہے جو حادثے کے بعد دماغی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہے۔ اب جب لوگوں نے ڈرامہ دیکھ لیا ہے تو انہیں معلوم ہے کہ کہانی کیسی تھی، لیکن شروعات میں ہی تنقید شروع کر دی گئی تھی، انہوں نے کہا۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دیکھ رہے ہیں کہ لوگ کس طرح کسی بھی ڈرامے پر بغیر سمجھے تنقید کرنا شروع کر دیتے ہیں،کبھی عمر پر، کبھی جسامت پر یا کسی اور بات پر ٹرول کیا جاتا ہے۔ ایسے لوگ بالکل لُڑکے ہوئے لوٹے ہیں، جو کسی بھی سمت جا سکتے ہیں۔