9
پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم *عبیر گلال* 29 اگست کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز ہو گی، وانی کپور بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔
کراچی، پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم *عبیر گلال* بالآخر ریلیز کے لیے تیار ہو گئی ہے۔
فواد خان ان چند پاکستانی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی شاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتے، تاہم ہندو انتہاپسندوں کے دباؤ پر پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر عائد پابندی کے باعث یہ فلم تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم *عبیر گلال* بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں 29 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم میں فواد خان کے ساتھ بالی وڈ اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ریلیز کیا جا چکا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔