ارطغرل غازی کے ہیرو آنگین آلتان کا پاکستان سے لگاؤ ، دورہ ناقابلِ فراموش قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ترک ڈرامہ سیریز ”ارطغرل غازی“ سے عالمی شہرت پانے والے اداکار آنگین آلتان دزیاتن نے اپنے پاکستان کے سفر کو نہایت دلچسپ، محبت بھرا اور ناقابلِ فراموش قرار دیا ہے۔

آنگین، جو ترک فلم و ٹی وی انڈسٹری کا معروف نام ہے،آنگین نے *ارطغرل غازی* میں مرکزی کردار ادا کر کے پاکستان میں بھی ایک بڑی مداحوں کی تعداد حاصل کی، یہ ڈرامہ 2020 میں اردو زبان میں ڈب کر پاکستان میں پیش کیا گیا، جسے عوام نے بے پناہ سراہا۔

latest urdu news

پاکستانی مداحوں کی محبت کے جواب میں، آنگین آلتان نے کورونا وبا کے دنوں میں پاکستان کا دورہ کیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے کراچی کے سفر کو حیران کن، محبت بھرا اور کبھی نہ بھولنے والا تجربہ قرار دیا۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایاکہ جب میں کراچی آیا تو محسوس ہوا جیسے یہاں کورونا کو کوئی سنجیدہ نہیں لے رہا، لوگ کہتے رہے کہ یہ سب ڈرامہ ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ واقعی وہاں کوئی متاثر نظر نہیں آ رہا تھا۔

ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے آنگین نے کہاکہ جب میں ہوٹل کے کمرے میں سامان رکھ رہا تھا، تو اچانک 20 کے قریب لوگ کمرے میں داخل ہو گئے،میں نے حیرانی سے پوچھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ تو انہوں نے کہا، ہم تصاویر لینے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ کراچی کی ایک بڑی مسجد گئے، جہاں ان کی موجودگی کی خبر پھیلتے ہی ہزاروں لوگ جمع ہو گئے۔ تقریباً چار ہزار افراد وہاں آ گئے، مسجد کھچا کھچ بھر گئی، اور سیکیورٹی نہ ہونے کے باعث نیشنل گارڈز کو بلانا پڑا تاکہ مجھے محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے، یہ سب کچھ حیران کن، مگر خوبصورت یادیں ہیں۔

آنگین آلتان کے بقول، پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص نے انہیں بے حد متاثر کیا، اور وہ اس دورے کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter