جوئے کی ایپ کی پروموشن کا معاملہ: یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی عدالت نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کر دی۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی، جہاں ڈکی بھائی کو 4 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

latest urdu news

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر پر جوئے کی ایپ کو پروموٹ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ڈکی بھائی پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ممنوعہ جوئے کی ایپ کی تشہیر کی، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter