جوا ایپ کیس: ڈکی بھائی کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ، 21 کروڑ کے مشکوک اکاؤنٹس زیر تفتیش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضلعی عدالت (سیشن کورٹ) نے مشہور یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ کیس میں ان پر غیر قانونی جوئے اور فاریکس ایپس کی تشہیر کا الزام ہے۔

عدالتی سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی نے غیر قانونی ایپس جیسے "بائنومو”، "بیٹ 365” اور "39 گیم” کی یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے تشہیر کی، جس سے شہریوں کو سرمایہ کاری پر اُکسایا گیا اور کئی افراد مالی نقصان کا شکار ہوئے۔

latest urdu news

پراسیکیوٹر کے مطابق ڈکی بھائی کے دو بینک اکاؤنٹس میں بالترتیب 16 کروڑ اور 5 کروڑ روپے موجود ہیں، جن کے ذرائع وہ واضح نہیں کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے یہ رقوم دہشت گردی یا غیر قانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ میں استعمال ہوئی ہوں۔

عدالت نے پوچھا کہ آیا یہ ایپس اب بھی پاکستان میں فعال ہیں؟ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (NCCIA) کے نمائندے نے بتایا کہ بائنومو پر پابندی لگا دی گئی ہے، تاہم کئی دیگر غیر قانونی ایپس اب بھی فعال ہیں۔

جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری حکم جاری

پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ڈکی بھائی کے موبائل فونز ان کے قبضے میں ہیں، مگر فیس لاک کی وجہ سے تفتیشی ٹیم اب تک ڈیٹا تک رسائی حاصل نہیں کر سکی۔

یاد رہے کہ سعد الرحمٰن پاکستان کے مشہور یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں، اور ان کے لاکھوں فالوورز ہیں۔ ایف آئی آر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں بائنومو کے کنٹری مینیجر کے طور پر بھی کام کر چکے ہیں، تاہم کسی ادارے سے اس کی اجازت نہیں لی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter