جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج ہونے کا تحریری حکم جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی ضلعی کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ یہ حکم نامہ تین صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایف آئی اے کی تفتیش اور وکلاء کے دلائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے مطابق سعد الرحمان بڑے پیمانے پر ایک جوئے کی موبائل ایپلیکیشن کی پروموشن میں ملوث رہا ہے، جس کے بدلے اسے 3 لاکھ 26 ہزار 420 امریکی ڈالرز ادا کیے گئے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ سعد الرحمان نے دورانِ سماعت کبھی یہ دعویٰ نہیں کیا کہ اُس نے جوئے کی تشہیر نہیں کی، اور نہ ہی یہ ثابت کیا گیا کہ یہ رقم کسی اور ذریعے سے حاصل ہوئی تھی۔

latest urdu news

مزید برآں، حکم نامے میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ڈکی بھائی ایک مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں، جن کے لاکھوں نوجوان مداح ہیں، اور ان جیسے افراد کی جانب سے کوئی بھی غلطی یا غیر قانونی سرگرمی معاشرتی بگاڑ کا سبب بن سکتی ہے۔

ڈکی بھائی نے عدالتی ریمانڈ کے بعد ضمانت کی درخواست دائر کردی

درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور انکوائری کے دوران انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ تاہم عدالت نے یہ مؤقف تسلیم نہیں کیا کیونکہ وکیل یہ وضاحت دینے میں ناکام رہے کہ ملنے والی رقم کا اصل ذریعہ کیا تھا، یا یہ کہ وہ جوا کمپنی سے حاصل نہیں کی گئی۔

عدالت نے مزید کہا کہ اگرچہ ایسا کوئی واضح ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے یہ ثابت ہو کہ کسی مخصوص فرد کو نقصان پہنچا ہے، لیکن سوشل میڈیا پر جوئے کی پروموشن بذات خود ایک سنگین جرم ہے، جس کے دور رس منفی نتائج ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter