’’سیما حیدر کو بے دخل نہ کریں‘‘: راکھی ساونت کی اپیل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں آگئی ہیں، اور اس بار وہ کھل کر سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آئی ہیں۔

نئی دہلی: بالی ووڈ کی متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت ایک بار پھر خبروں میں ہیں، اور اس بار انہوں نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کی حمایت میں آواز اٹھائی ہے۔ سیما حیدر، جو کہ 2023 میں اپنے چار بچوں کے ساتھ پاکستان سے بھارت آئی تھیں اور بھارتی شہری سچن سے شادی کر لی تھی، ان دنوں بے دخلی کے خطرے سے دوچار ہیں۔

latest urdu news

راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیما حیدر کی حمایت کی اور بھارتی حکومت سے اپیل کی کہ انہیں واپس پاکستان نہ بھیجا جائے۔ راکھی نے جذباتی انداز میں کہا، "سیما اب بھارت کی بہو بن چکی ہیں، اور ایک ہندوستانی مرد کے بچے کی ماں ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ سیما کے ماضی سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ اب وہ بھارت میں ایک نئی زندگی شروع کر چکی ہیں۔

راکھی نے کہا، "کسی عورت کو اس طرح مجبور نہیں کرنا چاہیے کہ وہ اپنے نئے وطن کو چھوڑ دے، خاص طور پر جب وہ اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہو۔” ان کا کہنا تھا کہ سیما نے مذہب بھی تبدیل کیا ہے اور ہندو مذہب اختیار کیا ہے، لہٰذا اسے بے دخل کرنا ایک بہت بڑی زیادتی ہوگی۔

سیما حیدر کے حوالے سے راکھی نے کہا کہ ’’سیما کوئی فٹ بال نہیں ہے جسے لات مار کر باہر نکال دیا جائے، وہ ایک انسان ہے، ایک عورت ہے اور ایک ماں بھی ہے، اس کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔‘‘

واضح رہے کہ سیما حیدر کا تعلق پاکستان کے صوبہ سندھ سے ہے اور وہ پاکستان میں بھی شادی شدہ تھیں۔ حالیہ بھارتی حکومتی اقدامات میں پاکستانی شہریوں کے ویزے منسوخ کرنے اور انہیں تین دن کے اندر بھارت چھوڑنے کا حکم دینے سے سیما حیدر کی بے دخلی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

سیما حیدر نے 2023 میں بھارت پہنچ کر سچن سے شادی کی تھی اور حال ہی میں انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ ان کے معاملے نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی ہے اور مختلف حلقوں میں اس پر ردعمل ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)

شیئر کریں:
frontpage hit counter