دیشا پٹانی کے گھر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں پولیس کی کارروائی کے دوران دونوں حملہ آور مارے گئے۔

latest urdu news

فائرنگ کے بعد دیشا پٹانی اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جبکہ ملزمان کی تلاش جاری تھی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق بشنوئی گینگ سے تھا، جو اس سے قبل اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیوں کی وجہ سے خبروں میں رہا ہے۔

حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ واقعے کی ذمہ داری بھارت کے بدنام زمانہ گینگسٹر گولڈی برار اور روہت گودارا گینگ نے قبول کی تھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ دیشا پٹانی کی بہن خوشبو پٹانی نے ان کے مبینہ "روحانی رہنما” کے خلاف توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، اور دھمکی دی کہ اگر ایسا دوبارہ ہوا تو سخت ردعمل سامنے آئے گا۔

دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ، گولڈی برار گینگ کی دھمکی

واقعے کے بعد پولیس اور انٹیلی جنس ادارے الرٹ ہو گئے تھے اور کئی علاقوں میں چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں دونوں ملزمان کا پتہ چلا اور فائرنگ کے تبادلے میں وہ مارے گئے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter