دھریندر میں کراچی اور بلوچ قوم کی غیر حقیقی عکاسی، صارفین سوشل میڈیا پر مشتعل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تازہ بالی ووڈ ریلیز فلم ’دھریندر‘ نے جہاں اکشے کھنہ کی اداکاری کی تعریف حاصل کی، وہیں پاکستان مخالف پروپیگنڈا اور کراچی و بلوچ قوم کی حقیقت سے ہٹ کر پیش کش پر صارفین شدید برہم ہیں۔ سوشل میڈیا پر ناظرین کا کہنا ہے کہ فلم میں دکھایا گیا کراچی اور بلوچ لوگ حقیقت کے برخلاف کسی اور سیارے کے باشندوں کی طرح پیش کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

فلم میں رنویر سنگھ جاسوس کے کردار میں ہیں، جبکہ اکشے کھنہ نے رحمٰن ڈکیت کے کردار کو ادا کیا، جو کہ لیاری گینگ وار کے حقیقی کرداروں سے متاثر ہے۔ ان کی پرفارمنس کو سراہا جا رہا ہے، تاہم بلوچ کرداروں کی ’عرب رنگ‘ میں پیش کش نے ناظرین کو حیران اور ناخوش کر دیا ہے۔

رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون جیسے بھارتی اداکار پاکستان میں ہمیشہ پذیرائی حاصل کرتے رہے ہیں، لیکن ’دھریندر‘ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے فلم کے پاکستان مخالف مواد پر نکتہ چینی شروع کر دی ہے۔ ناظرین کا موقف ہے کہ فلم میں دکھائے گئے مناظر اور کردار پاکستانی حقیقت سے غیر مطابقت رکھتے ہیں اور یہ پروپیگنڈا فلم کی طرز پر تیار کی گئی ہے۔

پاکستان مخالف فلم ‘دھریندر’ کا ٹریلر جاری، بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے رنویر سنگھ کا مذاق بنا دیا

سوشل میڈیا پر صارفین کے تبصرے جاری ہیں کہ فلم کے ذریعے کراچی اور بلوچستان کے سماجی اور ثقافتی حالات کو غلط طور پر پیش کیا گیا، اور فلم سازوں نے حقیقت پسندی کی بجائے ڈرامائی اور متنازعہ تشہیر کو ترجیح دی۔ اس بحث نے فلم کی مقبولیت کے باوجود پاکستانی ناظرین کے جذبات کو شدید متاثر کیا ہے۔

فلم کی ریلیز کے بعد یہ معاملہ انٹرٹینمنٹ فورمز اور سوشل میڈیا پر ایک بڑے موضوع بحث بن چکا ہے، جہاں صارفین فلم میں پیش کیے گئے مناظر اور کرداروں کی تنقید کر رہے ہیں اور پاکستانی حقیقت سے میل نہ کھانے پر اظہارِ برہمی کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter