دانیہ شاہ کا حیران کن اعلان: شوہر کی پانچویں شادی خود کروانے جا رہی ہوں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار دانیہ شاہ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، اور اس بار وجہ بنی ہے اُن کی ایک نئی ویڈیو، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد المعروف "لوہا پاڑ” کی پانچویں شادی کا اعلان کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

latest urdu news

دانیہ شاہ نے نہ صرف شوہر کی پانچویں شادی کی تصدیق کی بلکہ یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ خود اس شادی کی تاریخ طے کریں گی اور دلہن کو رخصت کرنے کا انتظام بھی وہی کریں گی۔ ان کے مطابق جس خاتون سے نکاح طے پایا ہے، وہ بھی اس موقع پر موجود تھیں، اور دونوں نکاح کی تاریخ لینے کے لیے اکٹھے آئے تھے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد دونوں تیار ہو کر ایک ساتھ کھڑے دکھائی دیتے ہیں، تاہم حکیم شہزاد نے دانیہ کے بیان پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے کہا:

"اس کا دماغ خراب ہے، میں اسے پاگل خانے میں داخل کرا رہا ہوں۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

یاد رہے کہ دانیہ شاہ نے جولائی 2024 میں حکیم شہزاد سے نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل وہ معروف ٹی وی میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی اہلیہ بھی رہ چکی ہیں۔

دانیہ شاہ کے اس نئے بیان نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ کچھ صارفین اسے محض ایک مذاق قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ لوگ اس غیر معمولی اعلان پر سنجیدہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر یہ بحث بھی جاری ہے کہ آیا یہ اعلان حقیقت پر مبنی ہے یا محض سستی شہرت حاصل کرنے کی ایک کوشش۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter