نامور کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی تھیٹر، ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار و کامیڈین لکی ڈیئر طویل علالت کے بعد 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے پھیپھڑوں کے مرض اور ذیابیطس میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے لاہور کے میو اسپتال میں زیر علاج تھے۔

latest urdu news

مرحوم کے اہلِ خانہ کے مطابق، لکی ڈیئر کی صحت آخری ایام میں انتہائی تشویشناک ہو چکی تھی۔ وہ کومہ میں چلے گئے تھے جبکہ ان کے گردے، جگر اور معدہ نے بھی کام کرنا بند کر دیا تھا۔

لکی ڈیئر کے نواسے نے میڈیا کو بتایا کہ ان کی نماز جنازہ آج عصر کے بعد لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی، جس میں عزیز و اقارب، ساتھی فنکار اور مداحوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

لکی ڈیئر کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے پاکستانی شوبز میں چالیس سال تک اپنی فنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ انہوں نے سینکڑوں تھیٹر ڈراموں، فلموں اور ٹی وی شوز میں منفرد انداز اور برجستہ مزاحیہ اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔

ان کے انتقال پر شوبز انڈسٹری اور مداحوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر فنکاروں، ہدایت کاروں اور مداحوں نے ان کے انتقال کو اداکاری کی دنیا کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter