چاہت فتح علی نے موسیقی و اداکاری کی اکیڈمی کھول لی، فلم ریلیز کرنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر اپنی منفرد گائیکی اور مزاحیہ انداز سے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے شوبز انڈسٹری میں ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے موسیقی اور اداکاری کی تربیت کے لیے ایک اکیڈمی کا افتتاح کر دیا ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس اکیڈمی کا مقصد اُن نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنا ہے جن میں جذبہ تو ہے مگر مواقع اور رہنمائی کی کمی ہے۔

latest urdu news

چاہت فتح علی خان نے بتایا کہ پہلے صرف میوزک کی کلاسز دی جا رہی تھیں، لیکن اب اُسی جگہ پر باقاعدہ اداکاری کی تربیت بھی دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک باصلاحیت فنکار کی تیاری صرف گائیکی یا مکالمے تک محدود نہیں، بلکہ زبان، تلفظ، اظہار اور لہجے پر عبور بھی نہایت ضروری ہے۔ اسی مقصد کے تحت طلبہ کو اردو، پنجابی اور انگریزی زبانوں میں درست تلفظ، جذباتی اظہار اور ثقافتی تناظر کو سمجھنے کی عملی تربیت دی جائے گی۔

ان کے مطابق یہ اکیڈمی پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا جامع ادارہ ہوگی جو فنونِ لطیفہ کے مختلف پہلوؤں کو یکجا کرے گی۔ چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ وہ نہ صرف اپنی اکیڈمی کے ذریعے مستقبل کے فنکاروں کی تیاری میں مدد دیں گے، بلکہ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے عالمی سطح پر متعارف بھی کروائیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ ایک ایسا پلیٹ فارم تیار کیا جا رہا ہے جہاں سے مستقبل کے اسٹارز سامنے آئیں گے، اور وہ وقت دور نہیں جب بڑے پروڈیوسرز خود ان کے ادارے سے نئے فنکار لینے آئیں گے۔

چاہت فتح علی خان کا متنازع گانوں پر وضاحتی بیان سامنے آگیا

اس موقع پر انہوں نے اپنی فلم "دی ڈارلنگ” کی ریلیز کا اعلان بھی کیا۔ یہ فلم اس سال پاکستان کے 50 سے زائد سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اگرچہ وہ دو سال قبل ایک فلم مکمل کر چکے ہیں، تاہم یہ ان کی پہلی باقاعدہ سنیما ریلیز ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ایک منفرد کہانی پر مبنی ہے جس میں جذبات، مزاح اور گہری اداکاری کو یکجا کیا گیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ موسیقی کی انڈسٹری کے بعض سینئر فنکار ان کی مقبولیت سے ناخوش ہیں، تاہم وہ کسی مخالفت کی پروا کیے بغیر خلوص، محنت اور فن کے جذبے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شناخت کو ایک تخلیقی ادارے میں بدلنا چاہتے ہیں، جہاں نہ صرف گلوکار بلکہ باصلاحیت اداکار بھی تربیت پا کر انڈسٹری کا حصہ بن سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter