چاہت فتح علی خان بسنت منانے لاہور پہنچ گئے، پتنگ اٹھا کر ڈانس کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مزاحیہ انداز میں گلوکاری کے لیے شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان بسنت کے تہوار کو منانے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔ حکومت کی جانب سے 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کی اجازت دی گئی ہے، جس کے بعد لاہور کا آسمان رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا ہے۔

latest urdu news

بسنت کے جشن میں لاہوریے بھرپور انداز میں حصہ لے رہے ہیں اور ان کی سرگرمیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں چاہت فتح علی خان نے بھی اپنی موجودگی کو نمایاں کیا۔

گلوکار نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں وہ رنگین پتنگ اٹھا کر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے بسنت کے رنگوں کے مطابق تیز گلابی لباس زیب تن کیا ہوا تھا، جو ان کی مزاحیہ اور خوشگوار شخصیت کے ساتھ خوب جچ رہا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکار کی یہ ویڈیو کافی پسند کی جا رہی ہے اور مختلف قسم کے تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ صارفین نے چاہت فتح کی توانائی، خوش اخلاقی اور بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے کے انداز کی تعریف کی ہے۔

نواز شریف نے بھی بسنت منانے کا پروگرام بنا لیا،دوستوں کے ساتھ یادیں تازہ کریں گے

بسنت کے اس موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی پتنگ بازی اور رنگ برنگی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہر میں تہوار کا ماحول قائم ہے۔ چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو بسنت کے تہوار کو مزید دلکش اور یادگار بنا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter