ہانیہ عامر کی ہمشکل بشریٰ میمون کی سوشل میڈیا پر دھوم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر جیسی نظر آنے والی بشریٰ میمون کی ویڈیو وائرل، فالوورز 23 ہزار سے بڑھ کر 89 ہزار ہو گئے، مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی بشریٰ میمون ان دنوں سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو نے انہیں یک دم انٹرنیٹ سینسیشن بنا دیا ہے۔ جہاں پہلے ان کے انسٹاگرام پر صرف 23 ہزار فالوورز تھے، اب یہ تعداد بڑھ کر 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا ہے۔

latest urdu news

وائرل ویڈیو میں بشریٰ میمون سے پوچھا گیا کہ کیا فالوورز کی تعداد بڑھنے کے بعد وہ "آسمان پر اڑنے” لگی ہیں؟ اس سوال پر مسکراتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’نہیں، میں ابھی بھی بالکل ڈاؤن ٹو ارتھ ہوں۔‘‘ ایک اور سوال میں ان سے پوچھا گیا: اتنی شہرت دیکھ کر آپ کو دورہ تو نہیں پڑتا؟ جس پر وہ ہنستے ہوئے بولیں، ’’پڑتا ہے۔‘‘ ان کے خوش مزاج اور عاجزانہ انداز نے مداحوں کے دل مزید جیت لیے ہیں۔

واضح رہے کہ بشریٰ میمون کی شہرت میں اُس وقت اضافہ ہوا جب ان کی منگنی کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو کے بعد نہ صرف ان کی مقبولیت بڑھی بلکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، اب ان کے انسٹاگرام پر 89 ہزار سے زائد فالوورز ہیں، جبکہ وہ خود صرف 26 افراد کو فالو کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)

یاد رہے کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ہانیہ عامر سے مشابہت رکھنے والی شخصیات شاذ و نادر ہی سامنے آتی ہیں، اور بشریٰ میمون کا انداز، اندازِ گفتگو اور عاجزانہ رویہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter