میری تصاویر کے ذریعے بھیک مانگی جا رہی ہے، بشریٰ انصاری کا فیک اکاؤنٹس پر سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر اپنے نام اور تصاویر کے غلط استعمال کا انکشاف کرتے ہوئے جعلی اکاؤنٹس بنانے والوں پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کچھ عناصر ان کی تصاویر استعمال کر کے سوشل میڈیا پر بھیک مانگ رہے ہیں اور لوگوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔

latest urdu news

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے نام سے متعدد فیک اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں جو ان کی تصاویر لگا کر خیرات اور چندے کی اپیلیں کر رہے ہیں۔ ان جعلی اکاؤنٹس پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جمعرات کے دن خیرات دی جاتی ہے یا یہ کہ اداکارہ غریبوں اور بیواؤں کی مدد کے لیے کوئی این جی او چلا رہی ہیں، جو سراسر جھوٹ ہے۔

اداکارہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں بے شرم لوگوں کی کوئی کمی نہیں جو دوسروں کی ساکھ اور شناخت کو استعمال کر کے پیسے بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں کو خبردار کیا کہ وہ ایسے کسی بھی اکاؤنٹ کو فالو نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی مالی مدد فراہم کریں۔

لوگ اب معیاری کامیڈی کے بجائے فحاشی پر ہنسنے لگے ہیں، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے مزید کہا کہ وہ اس مسئلے پر پہلے بھی آواز اٹھا چکی ہیں لیکن جعلی اکاؤنٹس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی عوام سے چندہ جمع نہیں کرتیں اور اگر کسی کی مدد کرتی ہیں تو وہ ذاتی طور پر اور خاموشی سے کرتی ہیں۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ ایسے اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ اور بلاک کریں تاکہ دوسروں کو دھوکے سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی صرف تصدیق شدہ سوشل میڈیا پروفائلز ہی اصل ہیں اور ان کے علاوہ کسی بھی اکاؤنٹ سے کی جانے والی اپیلوں کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter