پاکستان کی مشہور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ بشریٰ انصاری کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس نے ان کی طلاق اور ذاتی زندگی پر نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ ویڈیو میں بشریٰ انصاری اور ان کے سابق شوہر اقبال انصاری کے مابین ایک انٹرویو کا منظر دکھایا گیا ہے، جہاں اقبال انصاری نے اداکاری کے حوالے سے بشریٰ کی صلاحیتوں کو سراہا۔
اداکارہ نے اپنے سابق شوہر کو روایتی پاکستانی مرد قرار دیتے ہوئے ان کی کچھ خصوصیات پر بات کی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے متضاد رائے کا اظہار کیا ہے۔
کچھ نے اقبال انصاری کو روایتی اور شکایت پسند شوہر قرار دیا تو کئی نے بشریٰ انصاری کی بردباری اور شائستہ جواب دہی کی تعریف کی ہے۔
بشریٰ انصاری کی زندگی اور کیریئر کئی دہائیوں پر محیط ہے، جن میں انہوں نے مختلف کامیاب ڈراموں میں شاندار کردار ادا کیے ہیں۔ ان کی شادی اقبال انصاری سے ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں ہیں، مگر طویل ازدواجی زندگی کے بعد دونوں علیحدہ ہوگئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مداح اور ناظرین بشریٰ انصاری کی ذاتی زندگی اور شادی کے حوالے سے مختلف خیالات کا اظہار کر رہے ہیں، جس سے ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی پر دوبارہ توجہ مبذول ہوئی ہے۔