بشریٰ انصاری: لڑکیاں شادی کی پیشکش پر یوں خوش ہوتی ہیں جیسے وہ زمین پر بوجھ ہوں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی یوٹیوب وی لاگ میں نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے حوالے سے ایک اہم پیغام دیا ہے۔ بشریٰ نے کہا کہ عام طور پر لڑکیاں شادی یا رشتہ کی پیشکش پر خوش ہو جاتی ہیں، اور اس خوشی کی وجہ سے وہ اکثر اہم پہلوؤں کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

latest urdu news

بشریٰ انصاری کے مطابق یہ رجحان بھارتی اور انگریزی فلموں میں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جہاں لڑکی شادی کی پیشکش ملتے ہی حیران و پریشان ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات اگر لڑکا انگوٹھی دے دے تو خوشی کی انتہا نہیں رہتی، لیکن صرف رشتہ آ جانا شادی کے لیے کافی نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے سوال اٹھایا کہ آخر اس ذہنیت کی وجہ کیا ہے کہ لڑکیوں کو شادی کی پیشکش ملنا سب سے بڑی کامیابی اور زندگی کا مقصد لگنے لگا ہے۔ بشریٰ نے کہا: "لڑکیاں یوں خوش ہوتی ہیں جیسے وہ زمین پر بوجھ ہوں اور اب کسی نے انہیں قبول کر لیا ہو۔”

میری تصاویر کے ذریعے بھیک مانگی جا رہی ہے، بشریٰ انصاری کا فیک اکاؤنٹس پر سخت ردعمل

انہوں نے زور دیا کہ لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ رشتہ آتے ہی مرد کی اصل خوبیوں اور کردار کو پرکھیں، نہ کہ صرف شادی کی پیشکش پر خوش ہو جائیں۔ بشریٰ نے کہا کہ وہ بغاوت کی ترغیب نہیں دے رہی، بلکہ لڑکیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دے رہی ہیں، کیونکہ شادی کے نام پر اہم باتیں نظر انداز کرنا ایک تشویشناک رویہ ہے۔

بشریٰ انصاری نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لڑکیاں رشتے کے جال میں پھنسنے کی بجائے سوچ سمجھ کر فیصلے کریں تاکہ انہیں بعد میں دھوکا نہ ہو اور وہ اپنی زندگی کے اہم فیصلے شعور کے ساتھ کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter