پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بیٹیوں کے جہیز کے حوالے سے رائج فرسودہ روایت پر سوال اٹھاتے ہوئے اہم اور عملی مشورہ دے دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو کلپ میں بشریٰ انصاری کو بیٹیوں کی تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے کھل کر بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ:
"بیٹیوں کو مہنگے سونے کے زیورات دینے کی بجائے، انہیں تعلیم دیں، انہیں بااختیار بنائیں اور اگر اضافی پیسے ہیں تو انہیں گاڑی لے کر دیں تاکہ وہ اس میں بیٹھ کر اپنے کام پر جا سکیں یا خودمختار زندگی گزار سکیں۔”
بشریٰ انصاری نے کہا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ پرانی روایات کو خیرباد کہا جائے۔” ان کے مطابق فالتو کے کپڑے، مہنگے زیورات اور بے جا سامان محض دکھاوا ہے، جو وقت کے ساتھ بیکار ہو جاتا ہے۔
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا، ڈرامہ “دیارِ یار” سے آغاز
انہوں نے مزید کہ”اگر شگن کے طور پر سونے کی کوئی چیز دینی ہی ہے تو صرف ایک چین یا چھوٹی سی نشانی دے دیں، بس۔ سادگی اپنائیں اور بچیوں کی حقیقی ضروریات پر خرچ کریں۔”