دھرمیندر کی وفات: بالی وُڈ لیجنڈ اربوں روپے کی دولت چھوڑ کر رخصت ہوگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وُڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، تاہم وہ اپنے پیچھے اربوں روپے کی خطیر دولت چھوڑ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کی مجموعی دولت 335 کروڑ سے 450 کروڑ روپے کے درمیان بتائی جاتی ہے، جس میں ذاتی کمائی، سرمایہ کاری، جائیدادیں اور کاروباری اثاثے شامل ہیں۔

latest urdu news

دھرمیندر نے چھ دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر میں صرف اداکاری سے ہی نہیں بلکہ متعدد کاروباری منصوبوں اور سرمایہ کاریوں سے بھی بھاری منافع کمایا۔ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ فلموں کے علاوہ برانڈ اینڈورسمنٹس، اسٹوڈیو شیئرز اور رئیل اسٹیٹ سے آتا رہا۔ مالی نظم و ضبط اور دانش مندانہ سرمایہ کاریوں کے باعث وہ فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین شخصیات میں شمار ہوتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق دیول خاندان کی مجموعی دولت 1000 کروڑ روپے سے زائد ہے، جس میں سنی دیول، بوبی دیول اور دیگر فیملی ممبرز کے وسیع اثاثے شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دیول فیملی بالی وُڈ کے بااثر ترین خاندانوں میں سرفہرست ہے۔

بالی ووڈ کا ایک عہد تمام — دھرمیندر کی زندگی کا سفر

دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کے چھوڑے گئے اثاثے دونوں خاندانوں—پرکاش کور اور ہیمامالنی—کے بچوں کے درمیان قانونی ضابطے کے مطابق تقسیم ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ دھرمیندر نے 1954ء میں پہلی شادی پرکاش کور سے کی تھی، جن سے ان کے چار بچے سنی دیول، بوبی دیول، وجیتا دیول اور اجیتا دیول ہیں، جبکہ 1980ء میں انہوں نے اداکارہ ہیمامالنی سے دوسری شادی کی، جن کے ساتھ وہ کئی سپرہٹ فلموں میں جلوہ گر ہوئے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter