بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر اسپتال سے ڈسچارج، گھر منتقل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے صحت میں بہتری کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو بدھ کی صبح تقریباً 7 بجکر 30 منٹ پر اہلِ خانہ کی درخواست پر اسپتال سے گھر منتقل کیا گیا۔

latest urdu news

دھرمیندر کے معالج ڈاکٹر پریت صمدانی نے تصدیق کی ہے کہ اب ان کا مزید علاج گھر پر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرمیندر کی حالت مستحکم اور تسلی بخش ہے، اور ڈاکٹروں کی ٹیم روزانہ ان کی طبی دیکھ بھال کرے گی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے متعدد اداروں بشمول انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، نیوز 18 اور ہندوستان ٹائمز نے دھرمیندر کے انتقال کی جھوٹی خبر نشر کر دی تھی، جس کے بعد اہلِ خانہ اور مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

دھرمیندر کے اہلِ خانہ نے ان خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ رویّے پر برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ 88 سالہ دھرمیندر گزشتہ چند دنوں سے صحت کے مسائل کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج تھے، تاہم اب وہ گھر پر آرام کر رہے ہیں اور جلد مکمل صحت یابی کی توقع کی جا رہی ہے۔

دھرمیندر بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے شعلے، چپکے چپکے، آن Milo Sajna، اور سردار جیسی درجنوں یادگار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter