18
بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر آج ریلیز کر دیا ہے۔ آریان خان نے اداکاری کی بجائے بطور ہدایت کار اپنے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
اس ویب سیریز کا نام "بڈاز آف بالی ووڈ” ہے، جس کا ٹیزر اتوار کو جاری کرنے کی اطلاع پہلے ہی کنگ خان نے اپنے مداحوں کو دی تھی۔ آریان کی یہ پہلی ڈائریکشن ہے، جسے شائقین کی جانب سے خاص دلچسپی مل رہی ہے۔
آریان کے فلم انڈسٹری میں یہ نیا سفر ان کی بہن گوری خان کی کامیابی کے بعد مزید نمایاں ہو گیا ہے، جو فلم "آرچیز” سے اداکاری میں قدم رکھ چکی ہیں۔
عامر خان کے بھائی فیصل خان کا خاندان سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان
اب دیکھنا یہ ہے کہ آریان خان کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ ویب سیریز کس حد تک کامیاب ہوتی ہے اور انہیں بالی ووڈ میں کیا مقام ملتا ہے۔