بالی وڈ نے ایک بار پھر پاکستانی گانا ‘بول کفارہ’ چرا لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالی وڈ انڈسٹری نے پاکستانی سپر ہٹ گانا "بول کفارہ” کو دوسری بار بغیر اجازت اور بغیر کریڈٹ کے چرا لیا۔ اس بار معروف بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے اسے فلم "ایک دیوانے کی دیوانیات” کے لیے دوبارہ گایا، جس میں سونم باجوہ اور ہرش وردھن راہنے جلوہ گر ہیں۔

latest urdu news

یاد رہے کہ یہ گانا پہلے بھی بالی وڈ میں جوبن نوٹیال نے چوری کیا تھا۔ ‘بول کفارہ’ اصل میں ایک پاکستانی ڈرامے کا او ایس ٹی ہے، جو قوالی طرز پر بنایا گیا اور پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے حد مقبول ہوا۔

گانے کی نئی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید دیکھنے میں آئی، جہاں بالی وڈ کو کریڈٹ نہ دینے اور ثقافتی چوری پر آڑے ہاتھوں لیا گیا۔ کئی صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی انڈسٹری پاکستانی موسیقاروں کو حقوق اور پہچان دے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter