وینا ملک سے شادی قریب، گھر خریدا مگر رشتہ ٹوٹ گیا: ببرک شاہ کا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی اداکار ببرک شاہ نے اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم اور چھپے ہوئے پہلو کا انکشاف کیا ہے جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن ہے۔

ایک ٹاک شو میں بات کرتے ہوئے ببرک نے بتایا کہ وہ وینا ملک کے ساتھ شادی کے بہت قریب تھے اور دونوں نے مل کر ایک گھر بھی خریدا تھا، لیکن حالات ایسے ہو گئے کہ ان کا رشتہ ختم ہو گیا۔

latest urdu news

ببرک نے واضح کیا کہ وینا ملک نے انہیں کبھی کوئی تحفہ یا جائیداد نہیں دی، بلکہ یہ پراپرٹی دونوں نے مل کر خریدی تھی اور ان کا خواب تھا کہ ایک ایسا گھر بنائیں جو کلاسیکی انداز میں خوبصورت ہو، بالکل جیسے مشہور جوڑے محمد علی اور زیبا کا "علی زیبی ہاؤس” تھا۔

انہوں نے کہا، "گھر کی تعمیر کا کام ہم نے ساتھ شروع کیا تھا، لیکن پھر ہمارے تعلقات میں دوریاں آ گئیں اور ہم الگ ہو گئے۔ میں نے اگلے دس سال اس گھر کی تکمیل اپنی سہولت سے کی۔ اگرچہ اس کا قانونی مالک وینا ملک ہے، لیکن میں خود وہاں رہائش پذیر ہوں۔”

ببرک شاہ کی یہ ایماندارانہ باتیں سوشل میڈیا پر بہت پسند کی گئیں۔ کئی صارفین نے ان کی دیانت داری اور ایمانداری کی تعریف کی، جبکہ وینا ملک کی طرف سے گھر واپس نہ مانگنے کو بھی شائستگی کا مظاہرہ قرار دیا گیا۔

مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ دونوں کبھی ایک دوسرے سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے تھے اور یہ سچائی بھی ان کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter