بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے نے ہراسانی کے مسئلے پر واضح اور بے باک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہراسگی کا ذمہ دار لباس، میک اپ یا لپ اسٹک نہیں ہوتا۔
انہوں نے خواتین کو پیغام دیا کہ آنکھیں مت چُرائیں، مسئلے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور اپنی وقعت کم نہ ہونے دیں۔
ایشوریا رائے کی یہ گفتگو ایک ویڈیو کے ذریعے سامنے آئی جس میں وہ سڑکوں پر ہراسانی کے بڑھتے واقعات کے خلاف آواز اٹھاتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ خواتین کو خود پر الزام نہیں لینا چاہیے کیونکہ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی بھی متاثرہ خاتون کی غلطی نہیں ہوتی۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی جانب سے دیے جانے والے فرسودہ مشورے جیسے آنکھیں جھکا لیں، خاموش رہیں یا راستہ بدل لیں مسئلے کا حل نہیں ہیں۔ ان کے مطابق، خواتین کو اپنے حق اور عزت کے لیے ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔
مفتی عبدالقوی کا ایشوریا رائے سے نکاح کے حوالے سے حیران کن دعویٰ
ایشوریا رائے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور بھارت میں خواتین کے تحفظ سے متعلق بحث کو مزید تقویت دے رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، وہ اپنی مقبولیت کے باوجود سماجی مسائل پر آواز اٹھانے سے کبھی نہیں گھبراتیں اور اس بار بھی ان کا واضح پیغام خواتین کے لیے حوصلہ بڑھانے کا سبب بنا ہے۔
