ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہ سہی، ماں ہی بنا دو، عتیقہ اوڈھو کا دلچسپ شکوہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں نوجوان اداکار دانش تیمور کی خوبصورتی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہر نسل کا کرش ہیں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اگر انہیں کسی ڈرامے میں دانش تیمور کی ہیروئن نہیں بنایا جا رہا تو کم از کم ان کی ماں بنا دیا جائے، کیونکہ جوان لڑکے اور بڑی عمر کی خواتین کے درمیان محبت کی کہانیاں تو دکھائی جاتی ہیں۔

latest urdu news

اس موقع پر اداکارہ نادیہ خان اور مرینہ خان بھی موجود تھیں، جنہوں نے عتیقہ اوڈھو کی بات پر قہقہے لگائے۔

مرینہ خان نے کہا کہ اگر دانش تیمور اور عتیقہ اوڈھو کی رومانوی جوڑی ڈرامے میں دکھائی جائے تو یہ ایک طوفان کی مانند ہوگا۔

نادیہ خان نے کہا کہ لوگ اس پر مختلف قسم کے کمنٹس کریں گے اور تنقید کی بارش شروع ہو جائے گی۔

مرینہ خان نے جواب دیا کہ لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ یہ صرف ایک کہانی ہے اور اس سے زیادہ کچھ نہیں۔

سوشل میڈیا پر عتیقہ اوڈھو کے اس مزاحیہ شکوے نے خاصی توجہ حاصل کی اور مداح ان کی باتوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter