پوری دنیا سے رشتہ داری نہیں کرسکتا، تنقید پر عاطف اسلم کا ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے اگلے ہی روز کانسرٹ میں پرفارم کرنے پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ پوری دنیا سے رشتہ داری نہیں نبھا سکتے اور نہ ہی ہر شخص کو اپنے ذاتی فیصلوں کی وضاحت دینا ان کی ذمہ داری ہے۔

latest urdu news

عاطف اسلم کے والد گزشتہ ماہ لاہور میں انتقال کر گئے تھے، جس کے اگلے ہی دن انہوں نے کراچی میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک بڑے میوزیکل ایونٹ میں پرفارم کیا۔ اس فیصلے پر جہاں کچھ مداحوں نے ان کے پیشہ ورانہ جذبے کو سراہا، وہیں کئی لوگوں نے ان پر تنقید بھی کی کہ وہ اتنے بڑے ذاتی صدمے کے باوجود اسٹیج پر کیوں گئے۔

کینیڈا میں جاری اپنے کنسرٹ ٹور کے دوران ایک بھارتی نژاد صحافی فریدون شہریار کو دیے گئے انٹرویو میں عاطف اسلم نے کہا کہ اُن کے والد کی وفات کے بعد لوگوں نے اُن کی نجی زندگی پر رائے دینا شروع کر دی۔ ان کا کہنا تھا، "میرے گھر میں کیا ہو رہا تھا، اس سے لوگوں کے چینل چل رہے تھے۔”

گلوکار نے مزید کہا کہ، "میں کسی کو یہ نہیں بتا سکتا کہ مجھے کیا کرنا ہے یا نہیں۔ میرا کام فن اور موسیقی ہے۔ لوگ اگر مجھے پسند کرتے ہیں تو میرے آرٹ کی وجہ سے کریں، اور اگر ناپسند کرتے ہیں تو بھی میرے فن کی بنیاد پر کریں، نہ کہ میری ذاتی زندگی پر۔”

عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ ہر شخص غم اور صدمے سے نمٹنے کا اپنا انداز رکھتا ہے، اور کسی کے ذاتی فیصلوں کو جانچے بغیر اس پر تنقید کرنا نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ تکلیف دہ بھی ہو سکتا ہے۔ ان کا یہ موقف سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گیا، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ایک باوقار اور پیشہ ور فنکار قرار دیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter