اداکارہ اسما عباس کو جلد کا علاج مہنگا پڑ گیا، چہرے پر الرجی اور خارش کی شکایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ اسما عباس کو جلد کا علاج مہنگا پڑ گیا، چہرے پر الرجی اور خارش کی شکایت، مداحوں سے دعا کی اپیل، جلد کی حساسیت سے متعلق اہم پیغام دے دیا۔

لاہور: پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اسما عباس جلدی علاج کے باعث چہرے پر شدید الرجی اور خارش کا شکار ہو گئیں۔ انہوں نے جلد کی حساسیت سے متعلق مداحوں کو اہم پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی جلدی علاج یا ماسک کے استعمال سے پہلے مکمل احتیاط کریں۔

latest urdu news

اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں یوٹیوب پر اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے چہرے پر قدرتی طور پر فریکلز (جھائیاں) موجود تھیں، جو وراثتی طور پر خاندان میں چلی آ رہی ہیں۔ ایک ماہرِ جلد نے انہیں جھائیوں کے خاتمے کے لیے "کاؤٹری” (Cauterization) کا مشورہ دیا—یہ ایک جلدی طریقۂ علاج ہے جس میں چہرے کی اوپری سطح کو معمولی طور پر جلایا جاتا ہے تاکہ نشانات یا جھائیاں ختم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر سب کچھ نارمل محسوس ہو رہا تھا، لیکن اسی رات جب وہ اپنی بیٹی اور بہو کے ساتھ بیٹھی تھیں تو ایک فیس ماسک استعمال کیا، جو ان کی جلد کے لیے خطرناک ثابت ہوا۔

ماسک کے استعمال کے بعد ان کے چہرے پر سرخ دھبے نمودار ہوئے، جلد پر شدید خارش اور الرجی شروع ہو گئی۔ اسما عباس نے بتایا کہ وہ اب باقاعدہ ادویات استعمال کر رہی ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں یقین دلایا ہے کہ وقت کے ساتھ بہتری آئے گی۔

اداکارہ نے مداحوں سے اپنی جلد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ، "یہ وقت بھی گزر جائے گا، لیکن میں یہ سب اس لیے بتا رہی ہوں تاکہ کوئی اور ایسی غلطی نہ کرے۔ جلد کی حساسیت کو نظر انداز نہ کریں، خاص طور پر کسی بھی علاج یا کیمیکل پراڈکٹ استعمال کرنے سے پہلے مکمل تحقیق ضرور کریں۔”

اسما عباس کی اس وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور صارفین ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter