7
پاکستان کے معروف پاپ گلوکار عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنی تمام پوسٹس اچانک ڈیلیٹ کر دیں، جس کے بعد صرف ایک مختصر اسٹوری چھوڑی ہے جس میں لکھا ہے: "خدا حافظ”۔
اب گلوکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے ان کی یہ اسٹوری مداحوں کے درمیان کافی تشویش اور حیرت کا باعث بنی ہے۔
مداحوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور مختلف قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم عاصم اظہر نے ابھی تک اس اچانک قدم کے پیچھے کوئی وضاحت یا بیان جاری نہیں کیا۔

یہ قدم اس وقت سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر کے کئی ہٹ گانے نوجوانوں میں مقبولیت کے عروج پر ہیں، اور ان کے مداح ان کی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔
