پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر عریقہ حق نے حالیہ انٹرویو میں ایک حیران کن انکشاف کیا ہے کہ کچھ لڑکیاں شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنی نازیبا ویڈیوز خود لیک کرتی ہیں۔
عریقہ حق، جن کے ٹک ٹاک پر 12 ملین سے زائد فالوورز ہیں اور جو گلوکار عاصم اظہر کے مقبول گانے "تم تم” سمیت کئی دیگر پروجیکٹس میں جلوہ گر ہو چکی ہیں، نے گفتگو کے دوران اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور سوشل میڈیا کے رجحانات پر کھل کر بات کی۔
ویڈیو لیکس کے موضوع پر بات کرتے ہوئے عریقہ کا کہنا تھا:
"کچھ عرصے پہلے تک مجھے لگتا تھا کہ ایسی لڑکیاں واقعی مظلوم ہوتی ہیں، لیکن اب میں نے دیکھا ہے کہ کئی لڑکیاں خود ہی اپنی ویڈیوز لیک کرتی ہیں، خاص طور پر جب وہ شہرت سے دور ہونے لگتی ہیں۔”
عریقہ نے وضاحت کی کہ اگرچہ ایسی لڑکیوں کی تعداد بہت زیادہ نہیں، لیکن اس رجحان کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔
"شہرت کی خواہش بعض اوقات انسان کو ایسے فیصلے لینے پر مجبور کر دیتی ہے، جو اخلاقی طور پر درست نہیں ہوتے،” انہوں نے مزید کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ رویہ سوشل میڈیا کی خطرناک سائیڈ کی عکاسی کرتا ہے، جہاں لوگ وقتی شہرت کے لیے اپنی عزت کو داؤ پر لگا دیتے ہیں۔