رجب بٹ کے خلاف توہین صحابہ کا الزام، مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین صحابہ کے الزام میں لاہور کی سیشن کورٹ میں مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر، عدالت نے نوٹسز جاری کر دیے۔

لاہور کی سیشن کورٹ میں مشہور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین صحابہ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کی باقاعدہ درخواست دائر کر دی گئی ہے، یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے ان کے وکیل مدثر چوہدری کی وساطت سے جمع کرائی گئی۔

latest urdu news

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ رجب بٹ نے حالیہ سوشل میڈیا ویڈیو میں صحابہ کرام کی شان میں مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ استعمال کیے، جو نہ صرف مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں بلکہ معاشرے میں اشتعال انگیزی کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

شہزادہ عدنان کے مطابق انہوں نے اس معاملے پر پہلے نیشنل سائبر کرائم کنٹرول اتھارٹی (NCCIA) سے رجوع کیا، لیکن اس کے باوجود کوئی مقدمہ درج نہ کیا گیا۔ اس پر مجبور ہو کر انہوں نے عدالت سے رجوع کیا تاکہ اداروں کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔

یوٹیوبر رجب بٹ کے گھر فائرنگ، مقدمہ درج ،حملہ آور فرار

یاد رہے کہ رجب بٹ اس سے قبل بھی مختلف متنازع بیانات اور ویڈیوز کی وجہ سے خبروں میں رہ چکے ہیں اور ان پر ماضی میں بھی چند قانونی مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔

اس تازہ واقعے کے بعد رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں وہ جہاز میں سفر کے دوران نظر آئے اور اس کے کیپشن میں لکھاکہ: "اگر مشہور ہونا ہے تو پاکستان سے باہر جا کر ہونا”، جسے کئی حلقے غیر ذمہ دارانہ ردِعمل قرار دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان میں توہین صحابہ جیسے حساس معاملات پر قانون کے تحت سخت کارروائی کی جا سکتی ہے، اور عدالتی کارروائیوں پر مذہبی جذبات کی شدت بھی اثرانداز ہوتی ہے۔ اس لیے یہ کیس نہ صرف قانونی بلکہ سماجی سطح پر بھی خاصی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter