کامیاب تعلق کے لیے ذہنی صحت کو بنیادی قرار دیدیا ، اداکارہ انمول بلوچ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، معروف پاکستانی اداکارہ انمول بلوچ نے کہا ہے کہ کسی بھی رشتے کی کامیابی کے لیے اچھی ذہنی صحت ضروری ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انمول بلوچ نے رشتوں، خود آگاہی اور جذباتی توازن جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی۔

latest urdu news

اداکارہ نے کہا کہ اگر آپ کسی کے ساتھ مضبوط اور دیرپا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی ذہنی حالت پر توجہ دیں۔

انمول بلوچ کے مطابق کسی بھی رشتے میں داخل ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ انسان خود کو اچھی طرح سمجھے اور اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا سیکھے، جب انسان خود سے مطمئن ہو، تب ہی وہ کسی اور کے ساتھ مخلص تعلق بنا سکتا ہے۔

اداکارہ نے مشورہ دیا کہ کسی بھی تعلق میں سچائی کے ساتھ داخل ہوں، خود کو وہ ظاہر کریں جو آپ ہیں، دوسروں کو خوش کرنے کے لیے اپنی اصل شناخت نہ چھپائیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اکثر تعلق قائم کرنے کے لیے خود کو بدلنے کی کوشش کرتے ہیں جو آگے جا کر مسائل کی وجہ بنتا ہے۔

انمول بلوچ کے مطابق، ایک متوازن ذہنی حالت نہ صرف بہتر فیصلے کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ تعلق میں درپیش مسائل سے نمٹنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ایسے ہی رشتے دیرپا اور کامیاب ہوتے ہیں جو ذہنی ہم آہنگی، خود آگاہی اور سچائی پر مبنی ہوں،انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ تعلق سے پہلے خود کی اہمیت کو سمجھیں اور اپنی ذہنی صحت پر کام کریں۔

انمول بلوچ کی ذاتی زندگی سے متعلق بات ہو تو حال ہی میں ان کی شادی کی افواہوں نے بھی خوب توجہ حاصل کی، جس کی تفصیل آپ اس خبر میں پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter